ابنا: آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوۓ بحرین کے عوام نے آج الدراز کے علاقے میں جلوس نکالا جس پر آل خلیفہ کے فوجیوں نے زہریلی گیسوں اور Lead shots کے ساتھ حملہ کردیا ۔
بحرین کے انقلابیوں نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں کے حملے کی روک تھام کے لۓ ٹائر جلا کر راستوں کو بلاک کردیا۔یاد رہے بحرینی عوام اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف مظاہرے کررہے ہیں۔....... /169